صحرائے تھر میں رانی کھیت سے 10 مور مر گئے
تھر (ویب ڈیسک) صحرائے تھر میں ایک بار پھر موروں پر موت منڈلانے لگی۔ ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تحصیل چھاچھروں کے دور دراز دیہاتوں میں ایک دن میں 10 مور مر گئے۔ موروں میں رانی کھیت کی علامتیں موت کا باعث بن رہی ہیں۔ رانی کھیت کی بیماری نے پچھلے سال سینکڑوں مورون کو نگل لیا تھا۔