الیکشن ٹربیونل کا اجلاس بلا کر آپ نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی: عمران خان کا جسٹس(ر) وجیہہ الدین کو خط

الیکشن ٹربیونل کا اجلاس بلا کر آپ نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی: عمران خان ...
 الیکشن ٹربیونل کا اجلاس بلا کر آپ نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی: عمران خان کا جسٹس(ر) وجیہہ الدین کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پرپارٹی رہنماءجسٹس (ر)وجیہہ الدین کو خط لکھ دیا۔ پارٹی چیئرمین نے خط میں لکھا ہے کہ آپ پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کی سماعت کرنے کے مجاز نہیں رہے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل معطل کر دیئے جانے کے باوجود آپ نے قوانین کے خلاف ٹربیونل کا اجلاس طلب کیا۔ میں نے آپ کی سفارش پر نیا الیکشن ٹربیونل بنایا تھا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کی معطلی  کے بعد کسی بھی قسم کی کارروائی کرنا پارٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -