سندھ سمیت تمام صوبے بقایا جات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں؛خواجہ محمد آصف

سندھ سمیت تمام صوبے بقایا جات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں؛خواجہ محمد آصف
سندھ سمیت تمام صوبے بقایا جات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں؛خواجہ محمد آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سندھ سمیت تمام صوبے بقایا جات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں‘ بجلی بحران میں 2017ءمیں نمایاں کمی آئےگی،تاجر بروقت دکانیں کھولیں اور بند کریں تو مثبت تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قلت ہے‘ لوگوں کو بجلی‘ گیس اور پانی کے اسراف سے بچنا چاہیے اور ان کی بچت کرنی چاہیے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ رات8بجے دکانیں بند کریں تو اس سے بجلی بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے وزارت پانی و بجلی کو دو ماہ کے دوران 7.7 ارب روپے جمع کرائے ہیں۔2ے اڑھائی ارب بقایا ہے۔ پنجاب نے 5.9 ارب روپے بقایا جات دینا ہیں۔ پنجاب نے جون میں بقایا جات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیبر پختونخوا نے 1.8 ارب روپے دینے ہیں۔ ان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ چل رہا ہے۔ سندھ نے 66 ارب روپے دینے ہیں۔ یہ بقایا جات 2010ءسے اب تک کے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو اپنے واجبات بروقت ادا کرنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت تمام صوبے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں بجلی بحران پر 2017ءتک کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -