حکومتی اپنی آئینی مدت پوری کریگی,عام انتخابات 2018میں ہی ہونگے ; وزیر اطلاعات پرویز رشید

حکومتی اپنی آئینی مدت پوری کریگی,عام انتخابات 2018میں ہی ہونگے ; وزیر اطلاعات ...
حکومتی اپنی آئینی مدت پوری کریگی,عام انتخابات 2018میں ہی ہونگے ; وزیر اطلاعات پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومتی اپنی آئینی مدت پوری کریگی  اور عام انتخابات 2018میں ہی ہونگے،تحریک انصاف کے الزامات کے باوجود حکومت معیشت کی بہتری، توانائی بحران کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کےلئے کوششیں جاری رکھیں گی ، ووٹوں کے تھیلے الیکشن کمیشن کے پاس ہیں،کھولنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے وزیر اعظم تھیلوں کو چھو بھی نہیں سکتے، جوڈیشل کمیشن اپنے حتمی نتیجے تک پہنچ جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بے بنیاد الزامات کے باوجود حکومت معیشت کی بہتری، توانائی بحران کے حل اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔

  انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق چیف جسٹس، آرمی چیف، نگران وزیراعلیٰ پنجاب، ریٹرننگ افسران، نوازشریف کی تقریر اور ایک میڈیا گروپ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے رہےے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کا دوسری جماعتوں کی طرح سیاسی سیل ہے تاہم ایک جماعت کیسے دھاندلی کر سکتی ہے کیونکہ ان کا انتظامیہ اور عدلیہ پر کوئی اثر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کی بنیاد پر پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ وزیراعظم ہاﺅس میں داخل ہوئے اور اپنے مخالفین کی قبریں کھودیں، کزنز نے ملکر مرنے اور جینے کی قسمیں کھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نجم سیٹھی کا نام تجویز نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھاندلی سے متعلق موقف میں بار بار تبدیلی آ رہی ہے یہ عمران خان کا مطالبہ تھا کہ ججوں کو ریٹرننگ افسران تعینات ہونا چاہئے۔ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کئی فیصلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کیخلاف دیئے اور حکومت کے فیصلے تبدیل کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی کے انتخابات میں 32 فیصد ووٹ حاصل کئے اور 2013ءکے انتخابات میں بھی اسی شرح سے ووٹ حاصل کئے۔

مزید :

قومی -