لانگ سکرٹ پہننے پر مسلم طالبہ سکول سے بے دخل
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں 15 سالہ مسلم طالبہ کو لانگ سکرٹ پہننے پر سکول سے بے دخل کردیا گیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق طالبہ کا لباس ملکی قانون کے خلاف ہے جو سیکولرازم کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد چند شہریوں نے ٹوئٹر پر ’’میں اپنا لباس جیسے چاہوں پہنوں‘‘ نامی پوسٹ شروع کی ہے جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ شمال مشرقی فرانس کی مقامی حکومت نے سکول انتظامیہ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبہ کو سکول سے بے دخل نہیں کیا گیا تاہم اسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا لباس تبدیل کرے۔ ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ طالبہ کے والدین سے بات چیت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔