قندوز ;سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 165 افراد ہلاک،20 ہزار خاندان ہجرت پر مجبور ہو گئے:حکام
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبے قندوزمیں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 165 افراد ہلاک ہوگئے ۔
افغان میڈیا کے مطابق قندوز میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان باغیوں کے مابین 5دنوں سے لڑائی جاری ہے۔ جھڑپوں کے نتیجے میں165 افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں140باغی جبکہ20 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق طالبان کے قندوز شہر پر بڑے پیمانے پر حملوں کے باعث 20 ہزار خاندان ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قندوز کے علاوہ دیگر 13 مقامات پر بھی طالبان باغیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔