400 سال پرانا انڈہ آج نیلام ہوگا
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایلیفنٹ برڈ نامی معدوم پرندے کا 400 سال قدیم انڈا نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن کے معروف نیلام گھر ’’سوتھبائی‘‘ کی جانب سے میں ایلیفنٹ برڈ نامی پرندے کا انڈا نیلامی کے لئے پیش کیا ہے، مڈغاسکر کے خطے میں پایا جانے والا یہ عظیم الجثہ پرندہ 300 سے 700 سال قبل روئے زمین سے معدوم ہوگیا تھا، اس کی جسامت کا اندازہ اس کے انڈے سے لگایا جاسکتا ہے جوکہ 30 سینٹی میٹر لمبا ہے جو کہ مرغی کے عام انڈے سے 200 گنا بڑا ہے۔ نیلامی کے لئے پیش کیا جانے ولاا یہ انڈا 400 سال قدیم ہے۔ نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ انڈا 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک نیلام ہوسکتا ہے۔واضح ر ہے کہ ایلیفینٹ برڈ کو روئے زمین کا سب سے بڑا پرندہ کہا جاتا ہے جس کی لمبائی 3 میٹر جب کہ وزن 450 کلو گرام تک تھی۔