سعودی شہزادہ محمد بن نائف نے ولی عہد ، محمد بن سلمان نے نائب ولی عہد کا حلف اٹھا لیا

سعودی شہزادہ محمد بن نائف نے ولی عہد ، محمد بن سلمان نے نائب ولی عہد کا حلف ...
سعودی شہزادہ محمد بن نائف نے ولی عہد ، محمد بن سلمان نے نائب ولی عہد کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہزادہ محمد بن نائف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور محمد بن سلمان نے نائب ولی عہد کا حلف اٹھا لیا ، دونوں سے سعودی فرمانروا نے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ریاض کے شاہی محل میں ہوئی ، اس تقریب میں شہزادہ محمد بن نائف نے ولی عہد اور محمد بن سلمان نے نائب ولی عہد کا حلف اٹھایا ،  سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے شہزادہ مقرن کو ولی عہد کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ اپنے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد مقرر کیا۔ شاہ سلمان نے وزیر دفاع کے منصب پر فائز اپنے 30 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد مقرر کیا۔شاہی فرمان کے تحت نئے مقرر کئے جانے والے ولی عہد اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی علی الترتیب شہزادہ مقرن سے ان کے محل میں ملاقات کی۔شاہی خاندان کے افراد کے درمیان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانے والی عوامی بیعت کے بعد شروع ہوا۔ شہزادہ مقرن دونوں نئے ولی عہدوں کی بیعت کرنے والوں میں سب سے آگے تھَے۔شاہ سلمان نے شہزادہ مقرن کی درخواست پر انہیں بدھ کے روز ولی عہد کے عہدے سے سبکدوش کر دیا تھا۔