سیٹیاں بجا کر تنگ کرنے پر پولیس کو شکایت
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک 23 سالہ خاتون نے زیر تعمیر عمارت پر کام کرنے والے افراد کی طرف سے روزانہ سیٹیاں بجا کر انہیں تنگ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس میں رپورٹ کی ہے۔ پوپی سمارٹ نامی خاتون نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ تک جنسی طور پر ہراساں کئے جانے اور چھیڑ خانی کرنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ ویسٹ منسٹر کی پولیس نے کہا ہے کہ وہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پولی سمارٹ نے بتایا کہ میں جب بھی وہاں سے گزرتی تو اس زیر تعمیر بلڈنگ پر کام والے بلڈنگ سے باہر نکل کر اس وقت تک سیٹیاں بجاتے رہے جب تک میں سڑک پر چلتی ہوئی دور تک نکل جاتی۔ پوپی کا کہنا ہے کہ بلڈنگ سائٹ کے مالک نے ان سے معذرت کی ہے۔ اگر ایسا ایک دو یا تین بار ہو تو شاید میں نظر انداز کردیتی کیونکہ ایسی چیزیں ہوتی ہیں اور ہم نظر انداز کردیتے ہیں لیکن یہ سب کچھ بار بار ہوا۔