نیپال میں ’لاہور‘ کی پیدائش

نیپال میں ’لاہور‘ کی پیدائش
نیپال میں ’لاہور‘ کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں زلزلے سے تباہ شدہ علاقے میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا نام ”لاہور“ رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے بختاپور میں پاکستان آرمی کی جانب سے فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں زلزلہ متاثرین کو طبی امداد اور امدادی سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آرمی کی سرچ ٹیموں نے منگل کے روز کھٹمنڈو کے علاقے بختاپور میں سرچ آپریشن شروع کیا اور بدھ کے روز آرمی فیلڈ ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کو لایا گیا جس نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔ نومولود کے والدین نے پاکستان آرمی کے ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کا نام ہی ”لاہور“ رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے سے بختاپور کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اس زلزلے میں 5,000 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے 2 سی 130 طیاروں کی مدد سے امدادی سامان کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور سپیشل انجینئرز کو بھی نیپال بھیجا گیا ہے جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -