سٹٓاک ایکسچینج میں مندی کارجحان،15 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،12 کے حصص میں کمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کارجحان رہا -مجموعی طور پر88کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا،15 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،12 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس15.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5619.18 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل5 لاکھ53ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ، جبکہ گزشتہ روز15لاکھ46ہزار100حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ 1 لاکھ63ہزار500حصص،فیصل بنک لمیٹڈ کے86ہزار500حصص، بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے65ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.33روپے بڑھ گئی، سب سے زیادہ کمی نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.00روپے کم ہو گئی۔