شاہد آفریدی عظیم کھلاڑی ہیں ، انہیں شان و شوکت کے ساتھ رخصت کریں گے : چیئرمین پی سی بی
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹی 20 فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ان کے اس فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی شہرہ آفاق کھلاڑی ہیں اور کرکٹ بورڈ انہیں پوری شان و شوکت کے ساتھ رخصت کرے گا ۔
کرکٹ ریٹائرمنٹ کے بعد شاہد آفریدی نے عمران خان سے اہم مطالبہ کر دیا
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور انہوں نے پاکستان کے لیے عمدہ کرکٹ کھیلی ہے جس کا اعتراف کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ انہیں شان و شوکت کے ساتھ رخصت کرے گا ۔ یاد رہے شاہد آفریدی ون ڈے کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ 2016 ءمیں ٹی 20 فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے ۔تاہم وہ ابھی لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔