مسلمانوں کے زوال کی بڑی وجہ پھر سامنے آگئی ،عرب ملک کے شہریوں نے ایک ہی دن میں فضول خرچی کے تمام ریکار ڈ تو ڑ ڈالے
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ریاستوں کا شمار مسلم دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے لیکن یہاں کے اکثر امراءدولت کا استعمال محض اپنی عیش و عشرت کے لئے کرتے نظر آتے ہیں۔ قطر میں منعقد ہونے والی فینسی نمبروں کی نیلامی بھی اس رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اخبار ”دوحہ نیوز“ کے مطابق گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی نیلامی میں محض دو دن کے دوران مالدار افراد نے پسندیدہ نمبروں کی خریداری پر تقریباً 27 لاکھ ڈالر (تقریباً 27 کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کئے۔ اس نیلامی میں شرکت کے لئے 20 ہزار قطری ریال (تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ پاکستانی روپے) کا ڈیپازٹ جمع کرانا ضروری تھا جبکہ بولی کا آغاز ایک لاکھ قطری ریال (تقریباً ساڑھے 27 لاکھ پاکستانی روپے) سے کیا گیا۔ سب سے زیادہ بولی نمبر 363636کے لئے دی گئی جو کہ 802000 قطری ریال (تقریباً سوا دو کروڑ پاکستانی روپے) تھی۔ کل چوبیس نمبر پلیٹیں نیلام کی گئیں جن میں سے کم از کم بولی نمبر 335353 کے لئے دی گئی جو کہ 228000 قطری ریال (تقریباً ساڑے 62 لاکھ پاکستانی روپے) تھی۔
واضح رہے کہ مہنگی ترین لائسنس پلیٹ کا ورلڈ ریکارڈ متحدہ عرب امارات کے ایک بزنس مین کے پاس ہے جس نے لائسنس پلیٹ نمبر 1 کو 52 ملین درہم (تقریباً 1 ارب 42 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم کے عوض خریدا۔