سوشل میڈیا میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کیلئے بڑا خطرہ بن گیا!وہ اعدادوشمار جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر صارفین کی ازدواجی زندگی کے لیے خطرہ بن گئیں ہیں۔ وکلاءکا کہنا ہے کہ ان سوشل ویب سائٹس کی وجہ سے طلاق کی شرح میں بہت اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق طلاق لینے والے 7جوڑوں میں سے ایک کی طلاق کی وجہ میاں بیوی میں سے ایک کا ان ویب سائٹس پر مصروف رہنا ہے۔یہ ریسرچ سلاٹر نامی لاءفرم نے کی جب اس کے کلائنٹس کی طرف سے طلاق کے کیسز میں بڑی تعداد میں سوشل ویب سائٹس کو وجہ بتایا گیا۔ سلاٹر کے اینڈریو نیوبرے ااور گوردن نے کہا کہ پانچ سال قبل طلاق کے مقدمات میں فیس بک کا ذکرشاذونادر ہی آتا تھالیکن اب یہ ایک عام بات ہو گئی ہے۔ اس سروے میں طلاق لینے والے 2ہزار 11شوہروں اور بیویوں سے سوالات کیے گئے۔ سب سے زیادہ زیادہ وجہ فریقین کا ایک دوسرے کا اکاﺅنٹ چیک کرنا بتائی گئی کہ وہ کس سے کیا بات کرتے ہیں، کس سے ملتے ہیں اور کہاں جاتے ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والوں میں سے ایک چوتھائی نے کہا کہ اس بات پر دونوں میاں بیوی میں ہفتے میں ایک بار لڑائی ہوتی تھی جبکہ 17فیصد نے کہا کہ یہ جھگڑا روز کا معمول تھا۔ اکثر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شریک حیات کے سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں سے تعلقات سے بہت پریشان رہتے تھے۔متعدد نے کہا کہ ان کے شریک حیات اپنے پاس ورڈز خفیہ رکھتے تھے۔