آفاق کے زیراہتمام انسائیکلوپیڈیا کوئز اور تحریری مقابلہ کا انعقاد، نامور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

آفاق کے زیراہتمام انسائیکلوپیڈیا کوئز اور تحریری مقابلہ کا انعقاد، نامور ...
آفاق کے زیراہتمام انسائیکلوپیڈیا کوئز اور تحریری مقابلہ کا انعقاد، نامور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( پ ر ) نیشنل بک فاونڈیشن کے قومی کتاب میلے میں AFAQ ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کے زیر اہتمام انسائیکلوپیڈیا کوئز اورتخلیق نگاری کے مقابلے انعقاد کیا گیا ۔اس مقابلہ میںوفاقی دارالحکومت اور گر د نواح کے 500سو سے زائد سکولوں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔ اس مقابلے میں پہلے مرحلہ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال تھے۔انہوں نے آفاق انسائیکلوپیڈیا کوئز اور تحریری مقابلے میں شامل طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں آفاق کا کردارنہایت قابل تحسین ہے۔ آفاق انسائیکلوپیڈیا اور آفاق لیڈرز کلب،بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،ذہنی افق کوسعت دینے ، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آفاق انسائیکلوپیڈیا کوئز اور تحر یری مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید تھے۔ اس کے علاوہ آفاق کے زیر اہتمام تقریب میں ملک بھر سے نامور سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی اور تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں آفاق کی خدمات کو بے حد سراہا ۔ان مہمانوں میں معروف کالم نگار فکشن رائٹر زاہدہ حنا ، معروف شاعرکیلی گرافر اسلم کمال ، ڈائریکٹر ترقی انجمن اردو فاطمہ حسن ، ایم ڈی نیشنل بک فاﺅنڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاویدقابل ذکر ہیں۔ اس موقع پرآفاق پاکستان کے برانڈ اینڈ میڈیا مینیجر عبدالصمد شمسی کاکہنا تھا کہ آفاق تقریباً دو دہائیوں سے تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے جن میں خصوصاً اساتذہ و طلباءکے تربیتی پروگرام ، کیریئر کونسلنگ اورAFAQفورم کے علاوہ لیڈرز کلب بھی شامل ہیں جہاں طلبہ کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے وطن عزیز کا ہر بچہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدید علوم سے روشناس ہو سکے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا مﺅثر کردار ادا کر سکے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی جناب پرویز رشید صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفاق انسائیکلوپیڈیا اور آفاق لیڈرز کلب،بچوں کی علمی،تربیتی اور نفسیاتی ضرورتوں کو بطریق احسن پورا کر رہے ہیں۔آفاق پاکستان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی جناب پرویز رشید نے آفاق انسائیکلوپیڈیا کوئز اور تحریری مقابلے کے انعام یافتہ طلباءمیں نقد انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

اسلام آباد -