ایس ایس پی ر اؤ انوار کوچارج چھوڑنے کا حکم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی راؤانوار کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔آئی جی سندھ نے ایس ایس پی راؤ انوار کو فوری عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیرنے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس کی وجہ انہیں عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اورایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کو ایس ایس پی ملیر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی راؤ انوار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں سی پی اوآفس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے نوٹس بھی لیا تھا۔