کشمیر کو آزاد کرانا ہے تو پیپلز پارٹی کومضبوط کرنا ہوگا،کارکن رنجشیں ختم کر کے پارٹی کو متحد کریں:پی پی رہنماﺅں کا جلسے سے خطاب

کشمیر کو آزاد کرانا ہے تو پیپلز پارٹی کومضبوط کرنا ہوگا،کارکن رنجشیں ختم کر ...
کشمیر کو آزاد کرانا ہے تو پیپلز پارٹی کومضبوط کرنا ہوگا،کارکن رنجشیں ختم کر کے پارٹی کو متحد کریں:پی پی رہنماﺅں کا جلسے سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما ءیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وفاق اور جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا،کارکن آپسی رنجشیں ختم کر کے پارٹی کو متحد کریں ۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے اور انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کہ آواز اٹھائی ہے۔ہو سکتا ہے کہ آپ کو مجھ سے اور دیگر رہنماﺅں سے اختلاف ہو لیکن ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹوں زرادری سے اختلاف نہیں ہو سکتا ۔اس لیے آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی رنجشیں ختم کر کے پارٹی کو متحد کریں ۔امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی۔جلسے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کی رہنماءفریال تالپورکا کہنا تھا کہ کشمیر کو آزاد کرانا ہے تو پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔پارٹی کے کارکن ہمارا اثاثہ اور نوجوان مستقبل ہیں ۔

مزید :

کوٹلی -