نوجوان لڑکی نے پولیس اہلکار سے ایک ایسی چیز ’چیک‘ کرنے کی درخواست کردی کہ فوری گرفتار ہی کرلیا گیا، تفصیلات جان کر ہنسی روکنا مشکل

نوجوان لڑکی نے پولیس اہلکار سے ایک ایسی چیز ’چیک‘ کرنے کی درخواست کردی کہ ...
نوجوان لڑکی نے پولیس اہلکار سے ایک ایسی چیز ’چیک‘ کرنے کی درخواست کردی کہ فوری گرفتار ہی کرلیا گیا، تفصیلات جان کر ہنسی روکنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں پولیس کا محکمہ بہت بدنام ہے لیکن شاید ہرجگہ ایسا ہی ہے، ورنہ فرانس میں ایک منشیات فروش لڑکی اپنی کو کین کی کوالٹی چیک کروانے کے لئے پولیس کے پاس کیوں جاتی؟
اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ جنوب مغربی شہر تولوز میں پیش آیا جہاں منگل کی صبح ایک لڑکی تین تھیلے اٹھائے ہوئے تھانے میں داخل ہوئی۔ لڑکی نے تھیلے ریسیپشن پر موجود اہلکار کی میز پر رکھے اور کہنے لگی، ”مہربانی فرما کر ذرا اس کوکین کی کوالٹی تو چیک کردیں، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ دو نمبر کوکین سے میرے گاہکوں کو نقصان پہنچے۔“

بچے کی ڈلیوری کے دوران درد سے بچنے کیلئے خاتون نے ایسا حربہ آزمایا کہ اپاہج ہوگئی، انتہائی افسوسناک کہانی
یہ درخواست سن کر پولیس اہلکاروں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے، البتہ لڑکی ان کی حیرت سے متاثر نہیں ہوئی اور کہنے لگی، ” مجھے یہ کوکین A کلاس بتا کر سپلائی کی گئی ہے، لیکن میں تصدیق کرنا چاہتی ہوں کہ یہ واقعی Aکلاس ہے یا نہیں۔“ جب پولیس کو اندازہ ہوا کہ لڑکی مذاق نہیں کررہی بلکہ واقعی منشیات کی کوالٹی چیک کروانا چاہ رہی ہے، تو انہوں نے فوری طور پر اسے تحویل میں لے لیا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی پیشہ ور منشیات فروش ہے اور پولیس کے پاس پہلے بھی اس کا ریکارڈ موجود تھا۔ لڑکی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور منشیات فروشی کے الزامات ثابت ہونے پر اسے 5 سال قید اور 75 ہزار یورو جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -