دیر بالا سے چترال جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

30 اپریل 2017 (08:22)

دیر بالا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افرادجاں بحق ا ور متعدد زخمی ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق لواری ٹاپ کے قریب مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہیں جنہیں نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس دیر بالا سے چترال جا رہی تھی کہ لواری ٹاپ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیاہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں