’امریکہ، چین اور روس پر اچانک ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے کیونکہ۔۔۔‘اب تک کا سب سے خوفناک دعویٰ سامنے آگیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور شمالی کوریا کے حالات کشیدگی کی آخری حد کو چھو رہے ہیں اور کسی بھی وقت جنگ کا خدشہ دنیا کے سر پر منڈلا رہا ہے۔ ایسے میں ایک امریکی ماہر کی طرف سے ایسا حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ اس پر عملدرآمد ہو گیا تو دنیا کی تباہی یقینی ہو جائے گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے دور میں اہم انتظامی عہدے پر کام کرنے والے امریکی ماہر پاﺅل کریگ رابرٹس نے کیا ہے۔
پاﺅل کریگ نے کہا ہے کہ ”امریکہ اپنے سب سے بڑے حریفوں چین اور روس پر اچانک حملے کی مکمل تیاری کر چکا ہے۔ میں حالیہ سالوں میں امریکی حکومت کی تحریری دستاویزات اور جنگی ڈاکٹرائن میں تبدیلیوں کی طرف توجہ دلاتا آ رہا ہے۔ دستاویزات اور امریکہ کی بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملی بتا رہی ہے کہ امریکہ روس اور چین پر اچانک ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔“
’ہم گولی چلانے لگے تو اچانک وہ خاتون چھلانگ مار کر راستے میں آگئی اور۔۔۔‘ ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کو مارنے والے فوجی نے مزید تہلکہ خیز انکشاف کردئیے، وہ بات بتادی جو اب تک کسی کو معلوم نہ تھی
مسٹررابرٹس کا مزید کہنا تھا کہ ”امریکہ کو توقع ہے کہ وہ روس اور چین پر اچانک ایٹمی حملہ کر دے گا اور ان دونوں میں سے کوئی بھی جوابی حملہ کرنے کی حالت میں نہیں رہے گا۔ امریکہ ان دونوں ملکوں کے خلاف جو پراپیگنڈہ کر رہا ہے یہ اسی حملے کا جواز تراشنے کے لیے ہے۔ اس سے زیادہ کوئی غیرمحتاط اور غیرذمہ دارانہ فعل نہیں ہو سکتا لیکن واشنگٹن یہ کر چکا ہے۔ اگر میں مختصر لفظوں میں اسے بیان کروں تو میں کہوں گا کہ امریکہ ایٹمی جنگ کی تیاری کر چکا ہے۔“