لکی مروت ، عائشہ گلالئی کے سابق پی اے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

لکی مروت ، عائشہ گلالئی کے سابق پی اے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
لکی مروت ، عائشہ گلالئی کے سابق پی اے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  

لکی مروت(ویب ڈیسک) لکی مروت پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایم این اے عائشہ گلالئی کے سابق پی اے اور معروف ٹھیکیدار نور زمان کے قتل میں مطلوب مرکزی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تجوڑی غلام محمد کی قیادت میں پولیس پارٹی نے تجوڑی میں ایک ٹھکانہ پر چھاپہ مار کر اول خان کو دھر لیا اور اس کے قبضے سے ایک ری پیٹر بندوق اور کارتوس برآمد کرلئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اول خان گذشتہ سال29اکتوبر کو تین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابق ایم این اے عائشہ گلالئی کے سابقہ پی اے اور ٹھیکیدار نورزمان خان کو دیرینہ دشمنی کی بنا ءپر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /لکی مروت