”ایمبولینس والوں کو فون کیا لیکن انہوں نے آنے سے انکار کردیا جس کے بعد ۔۔۔ “ملتان میں مریض کو ایسی چیز پر لاد کر ہسپتال پہنچادیا گیا کہ دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

30 اپریل 2018 (13:53)

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ایک مریض کو گدھا گاڑی پر لاد کر نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا، مریض کا کہنا ہے کہ ایمبولینس والوں کو فون کیا لیکن انہوں نے آنے سے انکار کردیا جس کے بعد گدھا گاڑی پر ہسپتال آنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بوسن روڈ کے رہائشی سہیل کا کچھ روز پہلے ایکسیڈنٹ ہوا جس کے بعد اس کا نشتر ہسپتال ملتان میں آپریشن ہوا۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس نے چیک اپ کیلئے ہسپتال آنا تھا اور جب ایمبولینس والوں کو فون کیا تو انہوں نے آنے سے انکار کردیا جس کے بعد مجبوراً اس کے اہلخانہ اسے گدھا گاڑی پر لاد کر ہسپتال لے کر آئے۔ مریض کو نشتر ہسپتال لایا گیا تو گارڈ نے گدھا گاڑی کو اندر جانے سے روک دیا۔ سہیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ گزشتہ پانچ روز سے دھکے کھا رہا ہے لیکن نہ تو کوئی دوائی دی جاتی ہے اور نہ کہیں سے داد رسی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں