براوو کیساتھ ہوٹل کے کمرے سے تصاویر لیک ہونے کے بعد نتاشہ نے چپ کا روزہ توڑ دیا، وہاں کیا کرنے گئی تھیں اور کرکٹر کیساتھ کیا تعلق ہے؟ بالآخر سب کچھ بتا دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو کی بھارتی اداکارہ نتاشہ سوری کیساتھ ہوٹل کے کمرے سے تصاویر لیک ہوئیں تو ہر جانب چہ مگوئیاں جاری ہو گئیں کہ دونوں کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے۔ کافی عرصے کی خاموشی کے بعد نتاشہ سوری نے خاموشی توڑ دی ہے اور بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ دونوں کے درمیان کیا تعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ دیکھو! تحریک انصاف والے کیا کرتے رہے“ مینار پاکستان جلسے کے بعد ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی کہ ہر پاکستانی بے حد غصے میں آ جائے گا، دیکھ کر عمران خان بھی برہم ہو جائیں گے
نتاشہ سوری نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اپنی اور براوو کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اور آخری مرتبہ، میں اپنا موقف دے رہی ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ اب تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی۔
میرے اور کرکٹر ڈوین براوو کے بارے میں انٹرنیٹ پر کچھ بہت ہی عجیب و غریب خبریں چل رہی ہیں اور میرے اس بیان کی وجہ بھی یہ افواہیں ہی ہیں۔ وہ صرف ایک اچھا دوست ہے اور اس کیساتھ ملاقات کر کے ہمیشہ ہی اچھا لگا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ بہت سے لوگوں کیلئے ’دوست‘ کا لفظ فرسودہ ہو، لیکن ہمارے معاملے میں ایسا ہی ہے۔ وہ اچھا لڑکا، بہترین کرکٹر اور ٹیلنٹڈ گلوکار ہے لیکن ہمارے درمیان کوئی معاشقہ نہیں چل رہا۔
میری تمام تر توجہ اپنے کام پر ہے اور میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ایک اچھی اداکارہ کے طور پر مقام بنانے کی امید رکھتی ہوں۔ پیار میرے دماغ میں آخری چیز ہے۔
جب آپ دوافراد کو کسی تصویر میں ہنستا دیکھتے ہیں، یا کسی جگہ پر بات چیت کرتا دیکھتے ہیں، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ رومانس کر رہے ہیں۔ یہ ماننا اتنا مشکل کیوں ہے کہ لڑکا اور لڑکی صرف دوست بھی ہو سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پہلی سیلفی منظرعام پر آ گئی، وہ خوش قسمت کون ہے جس کیساتھ سیلفی لی؟ دیکھ کر عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے
مجھے یہ بہت مزاحیہ لگتا ہے جب کوئی مجھے اور میرے کسی دوست کو دیکھ کر یہ سمجھتا ہے کہ ہم رومانس کر رہے ہیں۔ میں میڈیا والوں سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری غیر متعلقہ تصاویر کو جوڑ کر خبر بنانے کی کوشش مت کریں۔ براوو اور میں صرف اچھے دوست ہیں۔ شکریہ!!!“