آپ گوگل اور فیس بک کی جاسوسی کس طرح کرسکتے ہیں؟ جانئے

آپ گوگل اور فیس بک کی جاسوسی کس طرح کرسکتے ہیں؟ جانئے
آپ گوگل اور فیس بک کی جاسوسی کس طرح کرسکتے ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک ، گوگل اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں اور ان کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرتی ہیں اور اب ایک ایسی ویب سائٹ بنا دی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین بھی ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جاسوسی کر سکتے ہیں اور معلوم کر سکتے ہیں کہ یہ کمپنیاں ان کا کون سا ڈیٹا اٹھا کر اپنے پاس محفوظ کر رہی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویب سائٹ vpnMentor.comہے۔ اس ویب سائٹ پر جا کر آپ اپنا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ داخل کریں گے تو یہ آپ کو وہ تمام تفصیل بتا دے گی کہ متعلقہ کمپنی آپ کا کیا کچھ ڈیٹا اٹھا رہی ہے۔
اس ویب سائٹ کے ذریعے منظرعام پر آنے والے اعدادوشمار میں معلوم ہوا ہے کہ اس وقت فیس بک اور انسٹاگرام سب سے زیادہ صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ کر رہی ہیں۔ ان کی نسبت سپاٹیفائی، ٹوئٹر اور نیٹ فلیکس صارفین کا کم ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں۔ انسٹاگرام اور فیس بک تو آپ کے فون میں موجود تمام تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد، کمنٹس، آپ کتنی بار کلک کرتے ہیں، آپ کے ماﺅس کی موومنٹ، آپ کے قریب موجود وائی فائی ایکسیس پوائنٹس، لوکل بلیوٹوتھ سگنلز، آئی پی ایڈریس، براﺅزر کی قسم، ڈیوائس کی قسم، آپریٹنگ سسٹم کا ورژن اور نجانے کیا کچھ معلومات اپنے پاس محفوظ کرتی ہیں۔