صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک، فیس بک کا اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ

صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک، فیس بک کا اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ

  

واشنگٹن(آئی این پی) فیس بک انشورنس نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے یا ان تک رسائی حاصل کرنے کے الزام میں اسرائیلی کمپنی کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے،فیس بک انشورنس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے ہ اسرائیلی سافٹ وریئر فرم این ایس او نے امریکا میں اپنے دفاتر اور امریکی کمپیوٹر سرورز کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم 1400 واٹس ایپ صارفین کے اکانٹس کو ہیک کیا مذکورہ اسرائیلی سافٹ وریئر فرم این ایس او نے امریکا میں اپنے دفاتر اور۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسمارٹ وار کے اس دور میں اگرچہ گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ویب سائٹس کے خلاف صارفین کی جاسوسی کرنے کے خلاف آئے دن الزامات لگانے سمیت ان کے خلاف مقدمات بھی دائر کیے جاتے ہیں۔

تاہم اب پہلی بار فیس بک انشورنس نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے اکانٹ کو ہیک کرنے یا ان تک رسائی حاصل کرنے کے الزام میں اسرائیلی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔جی ہاں، فیس بک نے امریکی عدالت میں ایک اسرائیلی ٹیکنالوجی فرم کے خلاف واٹس ایپ صارفین کے اکانٹس کو ہیک کرنے یا ان تک رسائی حاصل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق فیس بک انشورنس نے اسرائیلی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی فرم این ایس او گروپ کے خلاف ریاست کیلی فورنیا کے شہر اوکلینڈ کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا۔

گزشتہ ہفتے فیس بک انشورنس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی سافٹ وریئر فرم این ایس او نے امریکا میں اپنے دفاتر اور امریکی کمپیوٹر سرورز کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم 1400 واٹس ایپ صارفین کے اکانٹس کو ہیک کیا یا ان تک غیر قانونی طریقے سے رسائی حاصل کی۔درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ادارے نے متعدد ممالک کے صحافیوں، قانون دان، سیاستدانوں، سماجی رہنماں اور دیگر اہم شخصیات کے موبائل فونز تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

علاقائی -