صوبہ سندھ میں 4 رینجرز اہلکاروں میں بھی کورونا کی تصدیق

صوبہ سندھ میں 4 رینجرز اہلکاروں میں بھی کورونا کی تصدیق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں 45 پولیس جوان اور افسران کورونا وبا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اس وقت 4 رینجرز کے جوانوں کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے جن پر عملدرآمد طبی عملے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کیے تھے ان کا فائدہ ہوا ہے، صوبہ سندھ میں بڑی تعداد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں جاری کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو آٹھ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے، شفایاب ہونے والے مریضوں نے آئسولیشن اختیار کی ہوئی تھی۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کا تعلق کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد ساڑھے گیارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سندھ حکومت کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ترجمان سندھ حکومت نے بتایاکہ شہریوں سے سماجی دوری اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ ہم متحد ہوکر اس وبا کا خاتمہ کریں گے۔

مرتضی وہاب

مزید :

علاقائی -