لبنان میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باوجواد احتجاجی مظاہرے

    لبنان میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باوجواد احتجاجی مظاہرے

  

 بیروت (اے پی پی) کرونا وائرس کی وجہ سے لبنان کی حکومت کے نافذ کردہ کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود، ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر احتجاج کیلئے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اِنہیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بیماری یا بھوک سے مرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مزدور پیشہ اور متوسط طبقے کے لوگ اس وقت شدید دباؤ میں ہیں اور صورت حال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔ سب سے زیادہ مشکلات کا شکار پناہ گزیں ہیں جو آبادی کا سب سے کمزور طبقہ ہے۔لاک ڈاؤن کے سبب ملازمتوں سے فراغت اور موسم میں تبدیلی کے سبب لبنانی دوبارہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں، اور پورے ملک میں مظاہرے جاری ہیں۔

چند شاہراہوں پر لو گوں نے ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -