امریکہ کا بین الاقوامی پروازوں سے آنے والوں کی کورونا ٹیسٹنگ پر غور

امریکہ کا بین الاقوامی پروازوں سے آنے والوں کی کورونا ٹیسٹنگ پر غور

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت بعض بین الاقوامی پروازوں سے آنے والوں کی کورونا ٹیسٹنگ پر غور کر رہی ہے۔واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جو کورونا سے بہت زیادہ متاثر ہیں، ان سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اب ان ممالک میں برازیل بھی شامل ہو رہا ہے، اس معاملے میں ائرو لائنز سے بات کی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ بھی کی گئی تھی اور چند مسافروں کو قرنطینہ بھی کیا گیا تھا۔ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے پیشرفت جاری ہے، انہیں یقین ہے کہ کورونا وبا ختم ہو جائے گی، موسم خزاں میں یہ معتدل صورت میں واپس بھی آیا تو اس سے نمٹ لیا جائے گا، امریکی حکومت اس کے لیے بالکل تیار ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جو کہ ویتنام جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکیوں سے بھی زیادہ تعداد ہے۔

ٹیسٹنگ پر غور

مزید :

علاقائی -