چین، 39بین الصوبائی شاہر اہوں کو آمدورفت کیلئے بحال کرنیکا اعلان

چین، 39بین الصوبائی شاہر اہوں کو آمدورفت کیلئے بحال کرنیکا اعلان

  

 ووہان(شِنہوا)ہوبے ہائی وے پیسنجر ٹرانسپورٹیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق وسطی چین کے صوبہ ہوبے کی 39بین الصوبائی شاہراہوں کی آمدورفت جمعرات سے بحال کر دی جا ئے گی۔گروپ نے کہاہے کہ یوم مئی کی 5چھٹیاں آرہی ہیں اس لئے 30اپریل سے 2مئی تک مسافروں کی بہت زیادہ تعداد کی توقع ہے۔ 30اپریل سے 5مئی تک بین الصوبائی شاہراہوں اور صوبہ کے اندر سڑکوں سمیت مختلف شاہراہوں پر 900گاڑیاں چلائی جائیں گی جبکہ 30ہزار کے قریب مسافروں کی توقع ہے۔گروپ کے چیئرمین لیانگ ژی نے کہاہے کہ زیادہ سے زیادہ مسافر ہونے کی وجہ سے وباء کی روک تھام اور قابو پانے کا عمل دبا میں آگیا ہے۔

لیانگ نے کہاکہ مسافروں کے کوڈ سکین کرنے اور سوار مسافروں کے حقیقی نام درج کرنے پر سختی سے عمل کیاجائے گا،مسافروں کے سٹیشنز اور آمدورفت میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو جراثیموں سے پاک کرنے کے عمل کو بھی بہتر بنایاجائے گا۔لیانگ کے مطابق جن مسافروں یا متعلقہ اہلکار میں بخار کی علامات پائی گئیں اسے نگرانی میں رکھاجائے گا اور اسے بروقت متعلقہ شعبہ کے حوالے کردیاجائے گا۔صوبائی صحت کمیشن کے مطابق نوول کرونا وائرس سے بری طرح متاثرہ صوبہ ہو بے کو اتوار کے روز مصدقہ نوول کرو نا وائرس کے کیسزسے کلیئر کر دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -