سمن آباد پولیس کے ہاتھوں ڈاکو گرفتار
لاہور (کر ائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے دوران واردات اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ڈکیت اشتہاری ملزم ثاقب عرف اسحاق کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیاہے کہ اشتہاری ملزم ثاقب عرف ساکا نے ایک ماہ قبل اپنے ساتھی تنویر عرف تیرا کے ساتھ مل کر الرحیم موٹرز پہ ڈکیتی کی واردات کی تھی۔خطرناک اشتہاری ملزم ثاقب عرف ساکا نے دوران ڈکیتی اپنے ہی ساتھی تنویر عرف تیرا کو گولی مار کے زخمی بھی کر دیا تھا۔اشتہاری ملزم ثاقب عرف ساکا سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔