چینی ماہرین کی بہترین سیکیورٹی پنجاب پولیس کی والین ترجیحات میں شامل: شعیب دشگیر

  چینی ماہرین کی بہترین سیکیورٹی پنجاب پولیس کی والین ترجیحات میں شامل: شعیب ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ سی پیک سمیت دیگرترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی ماہرین کی بہترین سیکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)کے افسران و اہلکار پہلے سے زیادہ محنت، تندہی اور ہائی الرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں، حساس پراجیکٹس پر مامور اہلکاروں کو متعلقہ انچارجز ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ بھی دیں، انہوں نے کہا کہ میرٹ، سنیارٹی اور اچھے کردار کے حامل ایس پی یو اہلکاروں کی محکمانہ ترقی ان کا بنیادی حق ہے جسے بلا تاخیر دینے کیلئے تمام تر اقدامات کوفی الفور یقینی بنایا جائے۔ فرض شناس اہلکاروں کی محکمانہ ترقی نہ صرف ان کا بنیادی حق بلکہ اچھی کارکردگی پر محکمانہ انعام بھی ہے لہذا پروموشن بورڈ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرکے اہلکاروں کو انکا جائز حق دیا جائے، سی پیک پراجیکٹس کی سیکیورٹی پر مامور ایس پی یو اہلکاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے نئے ایس او پیز تشکیل دئیے جائیں جن میں مشکلات کے ازالے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت واضح گائیڈلائنز بھی ہوں تا کہ اہلکاروں کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا بحران کے پیش نظر ایس پی یو اہلکاروں کو فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزز، حفاظتی کٹس سمیت دیگر سامان کی فراہمی میں تعطل نہ آئے کیونکہ اہلکاروں کو وبائی مرض سے محفوظ رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی یو کے محکمانہ امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران پروموشن پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے جاری کیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی یوپنجاب پولیس کی انتہائی اہم آپریشنل فورس ہے جس میں شامل افسران واہلکاروں کو درکار ہر قسم کے ساز و سامان کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے جبکہ کورونا بحران کے پیش نظردوران ڈیوٹی ماہرین صحت کی جانب سے بیان کی گئی احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اپنا یا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینئر افسران ماہانہ بنیادوں پر فیلڈ وزٹس کرکے ورکنگ سائٹس کی حالات اور فورس کی کارکردگی کی انسپکشن کرتے رہیں جس کی رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصراور ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -