سول لائنز ڈویژن پولیس کی کارروائیاں،جرائم میں نمایا ں کمی

سول لائنز ڈویژن پولیس کی کارروائیاں،جرائم میں نمایا ں کمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمدکی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث108ملزمان گرفتار کر لیئے۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران51 ملزمان گرفتار کر کے داؤ پر لگی01 لاکھ64 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب03 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لاؤڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر43ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -