اغوا ء کا ڈرامہ بے نقاب، کراچی سے غائب چینی تاجر خیبر پختونخوا سے بازیاب

  اغوا ء کا ڈرامہ بے نقاب، کراچی سے غائب چینی تاجر خیبر پختونخوا سے بازیاب

  

  کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے چینی تاجر کو خیبرپختونخوا سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل نے بتایا کہ چینی تاجر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا گیا اور وہ کے پی سے بازیاب ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گزری تھانے میں لاپتہ تاجر کے ایک ساتھی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔جس نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ 20 اپریل کو شام 7 بجے چینی تاجر ڈی ایچ اے فیز 7 میں اپنی رہائش گاہ سے ڈنر کیلئے نکلا۔ کچھ دیر بعد انہوں نے تاجر سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس کا فون بند ملا۔

،جس پر گاڑی کرائے پر دینے والے سے رابطہ کیا اور اس کی مدد سے ہمیں گاڑی متروکہ حالات میں خیابان اتحاد سے ملی تاہم پولیس کواب بھی یقین نہیں ہے کہ چینی شہری کو اغوا کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی جنوبی نے کہا کہ اب تک کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا کہ جس سے یہ کہا جائے کہ یہ اغوا برائے تاوان کا کیس تھا۔دوسری جانب چینی شہری کو بازیابی کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ اور سی ڈی آر کی مدد سے شروع میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ اغوا کا کیس نہیں ہے۔ چینی شہری کاروبار کیلئے 25 فروری کو پاکستان آیا تھا اور کافی لوگوں کا مقروض ہو گیا تھا اور وہ قرض کی واپسی کیلئے پریشان تھاجبکہ اسکے ویزے کی معیاد بھی 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی۔ جس پر مجسٹریٹ کے حکم پر فارنر ایکٹ کا مقدمہ چینی شہری کے خلاف گزری تھانے میں درج کیا گیا ہے۔چینی شہری نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ بذریعہ روڈ چین جانا چاہتا تھا۔ادھر چینی قونصل جنرل نے اپنے شہری کی بحفاظت بازیابی پر پولیس کے کردار کی تعریف کی۔

چینی شہری

مزید :

علاقائی -