فیصل آباد میں کرونا کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی،تعداد 4ہوگئی

فیصل آباد میں کرونا کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی،تعداد 4ہوگئی

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کرونا وائرس کی ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد فیصل آباد میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والی کی تعداد چار ہو گئی ہے اور مزید دو افراد کی حالت مخدوش بتائی گئی ہے بتایا گیاہے کہ گلفشاں کالونی کے رہائشی یونس کی اہلیہ 42سالہ ریحانہ کو کورنا کی مشتبہ مریضہ ہونے کے باعث 18اپریل کو جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کیا گیا تھا 22اپریل کو آنے والی رپورٹ پازیٹو آئی تھی گذشتہ روز اس کی حالت مخدوش ہو گئی تھی اور 29اپریل کو دم توڑ گئی اس کی تدفین حکومتی ہدایات کے مطابق کی گئی ہیں جبکہ اسی ہی گھرانے کے مزید 10افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے محکمہ صحت انتظامیہ نے گلفشاں کالونی بی بلاک کا علاقہ کرونا خدشات کے باعث سیل کیا ہوا ہے۔

کرونا مریضہ

مزید :

علاقائی -