این ڈی ایم اے کورونااشیاء کی خریداری فہرست فراہم کرے، وزارت صحت

این ڈی ایم اے کورونااشیاء کی خریداری فہرست فراہم کرے، وزارت صحت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے کی گئی اشیاء کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ڈائریکٹر وزارت صحت ڈاکٹرکاشف حسین کی طرف سے این ڈی ایم اے کو لکھے گئے خط میں این ڈی ایم اے سے اب تک خریدی گئی اشیاء کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ خط لکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے 14 اپریل کے اجلاس میں کیاگیا تھا۔وزارت صحت نے کہاہے کہ اسے این ڈی ایم اے کی طرف سے کی گئی خریداریوں پرکچھ تحفظات ہیں، این ڈی ایم اے کی طرف سے خریدی گئی اشیاء اوران کی تقسیم کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اسے خریدے گئے ہر سامان کی فہرست فراہم کی جائے اور اس کی سپلائی کی فہرست بھی فراہم کی جائے، اس کے ساتھ مقامی طور پر کی گئی خریداری اور بیرون ممالک سے منگوائی گئی اشیاء کا ڈیٹا بھی بھیجاجائے۔خط میں این ڈی ایم اے کومستقل بنیادوں پرخریداری اورخریدی گئی اشیا کی تقسیم کی تفصیل بھی دینے کا بھی کہا گیا ہے۔

وزارت صحت

مزید :

علاقائی -