چین، بڑے قانون ساز ادارے کا سالانہ اجلاس22مئی سے شروع ہوگا

چین، بڑے قانون ساز ادارے کا سالانہ اجلاس22مئی سے شروع ہوگا

  

بیجنگ(شِنہوا)13ویں قومی پیپلز کانگریس(این پی سی)اپنا تیسرا سالانہ اجلاس22مئی کو بیجنگ میں شروع کرے یہ فیصلہ 13ویں این پی سی قائمہ کمیٹی کے 26اپریل سے 29اپریل تک ہونے والے 17ویں اجلاس کے دوران بدھ کے روز کیا۔

این پی سی قائمہ کمیٹی کے جاری بیان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت اور کامریڈ شی جن پھنگ کی رہنمائی میں اور پورے ملک اور عوام کی سخت محنت کے ذریعے چین میں نوول کروناوائرس کی وباء کی روک تھام اور قابو پانے کا عمل آہستہ آہستہ بہتر ہورہاہے اور معمولات زندگی اور معاشی معاملات آہستہ آہستہ بحال ہورہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے این پی سی کا سالانہ اجلاس مناسب وقت پر بلانے کیلئے شرائط تیار ہیں۔

مزید :

علاقائی -