اجتماعی عبادات لائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،رائے بابر

اجتماعی عبادات لائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،رائے بابر

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعیدنے کہا ہے کہ علماء کرام،مساجد کمیٹیوں اور انتظامیہ کے تعاون سے شہر کی تمام مساجداور عبادت گاہوں میں دورانِ عبادات حکومت کے جاری کردہ 20 نکاتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی90 فیصدسے زائدمساجد اورعبادت گاہوں میں مناسب فاصلے اورماسک سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی تشکیل کردہ انفورسمنٹ ٹیمیں باقاعدگی سے مساجد میں ان ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتی ہیں۔ رمضان المبارک کے اوائل میں ہدایات کی مکمل پابندی نہ کرنے والی مساجدکی انتظامیہ کو وارننگ جاری کی گئی تھی جس کے بعد اب تمام مساجدمیں 20 نکاتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بات ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے شہر کی مختلف مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے دورے کے موقع پر کہی۔ رائے بابر سعید نے جامعہ مسجد ظلِ نبیؐ، جامعہ مسجد دارالرحمت اسلام پورہ، جامعہ مسجد مبارک گلشن راوی اور جامعہ مسجد عزیزیہ نعیمیہ لوئر مال سمیت مختلف مساجد کا دورہ کیا۔

مزید :

علاقائی -