صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق شفیق آ با د کے علا قہ کر یم پا ر ک گو ل گر اؤ نڈ کے قر یب دودھ فر وش الحا ج ملک شہا ب کی دوکا ن سے نا معلو م ڈاکو ؤ ں گن پو ائنٹ پر 20ہزارکی نقد ی اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ستوکتلہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاصم کے گھر سے4لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون میں ڈاکوؤں نے خالد کے گھر سے 3لاکھ85ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ جنوبی چھاونی میں ڈاکوؤں نے حفیظ کے گھر گھس کر2لاکھ 15ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عادل کے گھر سے 2لاکھ 10ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گڑھی شاہومیں ڈاکوؤں نے مشتاق کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے افضال سے50ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ہنجروال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے طاہر سے20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اعجاز سے12 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ نشتر کالونی اور سبزاہ زار سے گاڑیاں اور داتا دربار۔غازی آباد اور شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -