کاہنہ پولیس کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج،فیروز پور روڈ بلک کر دی

کاہنہ پولیس کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج،فیروز پور روڈ بلک کر دی

  

لاہور (کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس کیخلاف علاقہ کے مکینوں نے فیروزپور روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اور پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ہے۔بتایاگیا ہے کہ کاہنہ پولیس نے گزشتہ روز نہری پانی چوری کے الزام میں ایک شخص ملک خالد کے گھر پر ریڈ کیا اور کارروائی کر کے زمیندارملک خالد کو گرفتار کرلیا اور تھانے میں لا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کی جانب سے زمیندار ملک خالد کو مبینہ طور پر تشدد کرنے اور ملاقات نہ کروانے کی اجازت پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اورتھانہ کا گھیرؤ کر کے حتجاج شروع کر دیا۔تاہم اعلی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ پولیس نے3 مزید افراد کو پکڑ لیا جس پر مظاہرین دوبارہ مشتعل ہوگئے۔

اور احتجاج شروع کر دیا۔

مزید :

علاقائی -