کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی سید عبدالرشید کی فیملی کے 8ا فراد بھی وائرس کا شکار

کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی سید عبدالرشید کی فیملی کے 8ا فراد بھی وائرس کا ...

  

کراچی (آن لائن) کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سندھ کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید کے خاندان کے 8 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر لیاری سے منتخب ہونے والے عبدالرشید کا گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس پر ان کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ گزشتہ روز آ گئی،خاندان کے تمام افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔اہل خانہ میں ان کی والدہ، اہلیہ، بہن اور بچے شامل ہیں۔اہل خانہ کے مزید 21 افراد کے ٹیسٹ بھی لے لئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

کورونا کا شکار

مزید :

علاقائی -