سندھ، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 180 افراد گرفتار

سندھ، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 180 افراد گرفتار

  

کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ پولیس نے کہاہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے 180 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 50 مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔کراچی سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان سندھ پولیس نے بتایاکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر صرف کراچی میں 96 افراد گرفتار ہوئے ہیں اور 35 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری پر پاپندی برقرار ہے۔

جبکہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 291 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ 37 روز کے دوران کراچی میں ایک ہزار 872 مقدمات درج ہوئے ہیں، 5 ہزار 518 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار 13 ہے۔دوسری جانب پولیس نے بتایاکہ شام 5 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں سمیت کسی کوبھی سڑکوں پر اجتماعی افطاری اور سحری کرانے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے کہاکہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک پکے ہوئیکھانوں کی ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔

سندھ، لاک

مزید :

علاقائی -