60 ملین کرپشن سکینڈل کیس 6ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

60 ملین کرپشن سکینڈل کیس 6ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 6ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی، کرونا وائرس کے پش نظر ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان کے ریفرنس متعلق رپورٹ پیش کی جا چکی ہوئی ہے،جلد ملزمان کا ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ملزمان میں نوید مراد،ڈپٹی اکاؤنٹس حسن محمود،محمد فاروق اور اسٹنٹ فنانس آفیسر محمد اسماعیل، شوکت حسین اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان پر حکومتی خزانے کو 60ملین روپے نقصان پہچانے کا الزام عائد ہے،ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے بہاولپور تا رحیم یار خان روڈ توسیع منصوبے میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کیں تھیں ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -