غیراخلاقی تصاویراپ لوڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پرریکارڈ طلب

غیراخلاقی تصاویراپ لوڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پرریکارڈ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں خاتون کی غیراخلاقی تصاویرز شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم شہزاد کی درخواست ضمانت پر ملزم کا ریکارڈ ایف آئی اے حکام سے طلب کرلیا۔ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کی ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے ملزم کے عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت کے روبرو ایف آئی اے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم پر روبینہ نامی لڑکی کی غیراخلاقی تصاویرز شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے،متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ بے قصور ہوں حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا ریکارڈ ایف آئی اے حکام سے طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -