کرونا ہیلپ لائنز پر طبی مشورے لینے کی بجائے ”راشن کیسے اور کہاں ملے گا“ سوالوں کی بھرمار

کرونا ہیلپ لائنز پر طبی مشورے لینے کی بجائے ”راشن کیسے اور کہاں ملے گا“ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کورونا ریسکیو ہیلپ لائن 1190سنٹر کا دورہ کیااور 1190ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کا جائزہ لیا۔ڈی جی ریسکیو کوبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ21 مارچ 2020 کے بعد سے کورونا ریسکیو ہیلپ لائن پر کل 22201 کالز موصول ہوئی ہیں۔ کال سینٹر کی ٹیم نے کالوں کے انداز میں اچانک بدلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ اب کوئی بھی شخص طبی مشورے کے لئے فون نہیں کررہا بلکہ راشن پیک کی فراہمی کے لئے درخواست کررہا ہے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے مشاہدہ کیا کہ کورونا ریسکیو ہیلپ لائن 1190 پر کال پیٹرن 12 اپریل 2020 سے آج تک تبدیل ہو گیا ہے۔ کورونا ریسکیو ہیلپ لائن 1190 کو کل 22201 کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 3552 کورونا میڈیکل کے حوالے سے مشورے کی کالز، اور راشن کی درخواستوں کی 17268 کالیں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران دیگر کالوں میں 343 کورونا ٹیسٹنگ کے سوالات، 336 مشتبہ کورونا مریضوں کی معلومات، 92 عوامی مجمع یا ہجوم کی شکایات، ڈس انفیکشن کی 17 درخواستیں، 16مریضوں کی منتقلی کی درخواستیں اور 577 آرائمعلومات کی کالیں شامل ہیں۔ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے کرونا ایمرجنسی کالوں کا رجحان تبدیل ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ کالیں راشن کی درخواستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن 1190 پربڑھتی ہوئی راشن کالز ایمرجنسی کالز کے رجحان میں واضح تبدیلی ہے۔

مزید :

علاقائی -