کرونا وباء کے باعث سیشن جج جیلوں کا دورہ نہیں کریں گے
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جیل کا دورہ نہیں کریں گے،سیشن جج لاہور ویڈیو لنک کے ذریعے معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کی رہائی کا حکم دیں گے،لاہور کی دونوں جیلوں کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے فاضل جج کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے،ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن جج لاہور کو ملزموں کی سحری افطاری سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔