غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ

غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچری کی عدالت نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کودو روز کا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،گزشتہ روزمجسٹریٹ کے روبرو تفتیشی افسر نے پیش ہوکربتایا کہ ملزم طیب کی 4ماہ قبل30سالہ مقتولہ کلثوم سے کراچی میں پسند کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد جوڑے نے لاہور کے علاقے ہنجروال میں رہائش اختیار کر لی تھی تاہم ملزم طیب کو اپنی بیوی کلثوم پر ناجائز تعلقات ہونے کا شک تھا جس پر ملزم طیب نے شک کی بنیاد پر توے کے پے در پے وار کر کے بیوی کو قتل کیا اور جائے وقوعہ سے موقع پر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور آلہ قتل توے کی برآمدگی کے لیے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -