کورونا وائرس کو شکست دینےو الے ہالی ووڈ ادکار نے اپنا وعدہ پوراکردیا

کورونا وائرس کو شکست دینےو الے ہالی ووڈ ادکار نے اپنا وعدہ پوراکردیا
کورونا وائرس کو شکست دینےو الے ہالی ووڈ ادکار نے اپنا وعدہ پوراکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس نے کورونا وائرس کی تحقیق کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔ 

ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ مارچ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور خوش قسمتی سے چند ہی ہفتوں میں صحتیاب ہوکر آسٹریلیا سے واپس امریکا پہنچ گئے تھے۔

صحتیابی کے بعد انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کااعلان کیا تھا اور اس پر عملدرآمد بھی کردیا ہے۔ انہوں نے عطیہ کیے گئے پلازمہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پوسٹ کی ہیں جس پرلوگوں نے ان کے جذبے کو سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے لکھا کہ یہ رہا گزشتہ ہفتے عطیہ کیے گئے پلازمہ کا بیگ، انہوں نے کہاپلازمہ عطیہ کرنا اتنا آسان ہے جتنا اونگھنا ۔

پلازمہ عطیہ کیا جانے کا فائدہ یہ ہے کہ اس دیگر مریضوں کے علاج معالجے کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔سائنسدانوں  کا خیال ہے کہ جو افراد صحتیاب ہو جاتے ہیں ان کے خون میں اتنے اینٹی باڈیز موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے موجودہ مریضوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔
 گزشتہ دنوں  ٹام ہینکس نے اپنے اس ننھے آسٹریلین مداح کو خط کے ساتھ ایک کورونا برانڈ کا ٹائپ رائٹر تحفے میں بھیجا ہے جس کا کہنا تھا کہ اسے اس کے نام کی وجہ سے تنگ کیا جاتا ہے۔ اس بچے کا نام کورونا ہے۔

جب امریکی اداکار اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کوئینز لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بیمار ہوئے تھے تو آٹھ برس کے آسٹریلین بچے کورونا ڈی وریز نے ’ٹوئے سٹوری‘ کے امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کو نیک تمناؤں کے اظہار کے لیے خط لکھا تھا۔

اس خط میں آسٹریلین مداح نے لکھا تھا کہ ’مجھے خبروں سے پتا چلا ہے کہ آپ دونوں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کیا آپ خیریت سے ہیں؟‘آسٹریلین بچے نے خط میں لکھا کہ انھیں اپنے نام سے محبت ہے لیکن انھیں سکول میں ’کورونا وائرس‘ پکارا جا رہا ہے۔

اس خط کے جواب میں ٹام ہینکس نے خط کا آغاز ہی ان الفاظ سے کیا ’ڈیئر فرینڈ کورونا‘۔

ٹام ہینکس نے لکھا ’آپ کے خط نے میری اہلیہ اور مجھے بہت راحت پہنچائی۔ اتنے اچھے دوست ہونے پر آپ کا بہت شکریہ۔ مشکل میں دوست ہی دوستوں کو خوشگوار احساسات دلاتے ہیں‘۔