کرونا، امت مسلمہ ماہ مقدس میں خصوصی دعاکرے،شاہدہ منی

کرونا، امت مسلمہ ماہ مقدس میں خصوصی دعاکرے،شاہدہ منی

  

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیا پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ امت مسلمہ ماہ مقدس میں کرونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کرے رمضان المبارک محبت،امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جو سکون رمضان المبارک میں ملتا ہے وہ کسی چیز میں نہیں ملتا۔ شاہدہ منی نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں امت مسلمہ عبادت کرتی ہیں اوراللہ پاک تحفے کے طورپراپنی نعمتیں نازل فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محبت، امن اور بھائی چارے کا جوپیغام دین اسلام دیتا ہے اس کی خوبصورت مثال ہمیں ماہ رمضان میں نظرآتی ہے۔

مضان میں علما کرام جس طرح سے ماہ رمضان کی اہمیت اورمقصدکوبیان کرتے ہیں، سن کردلی سکون ملتا ہے۔ شاہدہ منی نے کہا کہ کرونا وباء کے خاتمہ کے لئے پوری امت مسلمہ کو ان مقدس دنوں میں اس وباء کے خاتمے کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعائیں مانگنی چاہئیں۔

مزید :

کلچر -