”جیوندے وسدے لوگ“میں ظہیر الدین،شیخ امتیاز احمد کی شرکت

”جیوندے وسدے لوگ“میں ظہیر الدین،شیخ امتیاز احمد کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر) پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“ میں صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین اور وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز احمد کی بذریعہ ٹیلی فون شرکت،دونوں نے کرونا وباء کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات مفصل طور پر سامعین سے شیئر کئے پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اور آ شر ندیم تھے جبکہ اپنی گفتگو میں ترجمان برائے کرونا اور چیف ایگزیکٹو آ فیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ اس وباء سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ پروفیشنلز اس عزم کے ساتھ میدان عمل میں ہیں کہ اس وائرس سے عوام کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے اور ان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر سماجی شخصیت ڈاکٹر امجد ثاقب بھی پروگرام میں شریک ہوئے اور ان کا کہنا تھا کہ اخوت کے جذبے کے تحت عوام کو آ پ کی ضرورت ہے اس موقع پر میرے سمیت سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ سینیر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے اپنے ماہرانہ رائے میں حکومتی اقدامات کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ حکومتی احساس پروگرام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے اس پروگرام کی وجہ سے لاکھوں لوگوں تک حکومتی امداد پہنچی ہے اور حقدار اشیائے خوردونوش خرید کر اپنا اور اپنے کنبہ کا پیٹ پال رہے ہیں پروگرام کے اختتامی مراحل میں معروف گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز بھی بذریعہ فون کال پروگرام میں شریک ہوئے اور انھوں نے بھی اپنی گفتگو میں گھر رہیے صحت مند رہیے کے حکومتی نعرے کی تائید کی اور حفیظ تائب کی دعا بھی ترنم میں پڑھی پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر،نگران انیلا سلیم اور نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -