نوشین شاہ کی فلم’’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی“ کا پہلا پوسٹر جاری

نوشین شاہ کی فلم’’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی“ کا پہلا پوسٹر جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)محسن عباس حیدر اور نوشین شاہ کی نئی فلم’’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے ہدایت کار علی سجاد شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے۔محسن عباس کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں ناصر نامی شخص کا کردار ادا کررہا ہوں، یہ کردار گزشتہ فلمیں ’نامعلوم افراد‘ اور ’باجی‘سے ہٹ کر ہے۔فلم میں رومانس، کامیڈی اوربھرپور میوزک کے ساتھ ساتھ سنجیدہ ایکشن بھی دیکھنے کوملے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوشین شاہ کی یہ پہلی فلم ہے جو ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ بے شمار ڈاموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید :

کلچر -